گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

منگل 1 جولائی 2025 17:09

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔