سعودی عرب ، احسان پلیٹ فارم پر زکوٰۃ الفطر کی ڈیجیٹل ادائیگی کا آغاز

منگل 25 مارچ 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) رمضان کے دوران احسان پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والی پانچویں قومی مہم برائے فلاحی کام عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر عطیات جمع کیا جا رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد عبادت سے متعلق خدمات اور مساجد کی بہتری ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مہم کے تحت 3000 سے زائد افراد کے لیے عمرہ کا انتظام کیا جا چکا ہے، 5 نئی مساجد تعمیر کی گئی ہیں، 46 مساجد کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور 12 مساجد کو ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عطیات احسان ویب سائٹ ehsan.sa یا 8001247000 پر ڈونر سروس سینٹر کے ذریعےجمع کرائے جا سکتے ہیں۔عطیہ دہندگان احسان کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی زکوٰۃ الفطر ادا کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنی انتظامی علاقہ بندی اور وصول کنندگان کی تعداد بھی درج کر سکتے ہیں۔احسان نے زکوٰۃ الفطر کی ڈیجیٹل ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستحق افراد تک بروقت اور شفاف طریقے سے امداد پہنچائی جا سکے۔یہ اقدام احسان کی شرعی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے جس کی سربراہی شاہی دیوان کے مشیر اور سینئر علماء کونسل کے رکن شیخ عبداللہ المطلق کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :