آزاد کشمیر کے کالجز کو 31 نئی جدید بسیں فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل

اس منصوبے کے فیز-I اور فیز-II کے تحت 56 بسیں سرکاری کالجز کے حوالے کی جا چکی ہیں جن میں گرلز کالجز کو ترجیحی دی گئی ہے

منگل 25 مارچ 2025 13:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا تعلیم دوستی اور طلباء سے محبت کا ثبوت،وزیر تعلیم کالجز و سیکرٹری تعلیم کالجز کی شبانہ روز کاوشیں ثمر آوور ثابت ہوئیں۔آزاد کشمیر کے کالجز کو 31 نئی جدید بسیں فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ کا فیز -III مکمل ہو گیا ہے۔

منصوبے کے اس فیز کے تحت 31 جدید بسیں تیار کر کے پونچھ، مظفر آباد، میرپور ڈویژنز کے سرکاری کالجز اور بھمبر یونیورسٹی کو فراہم کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں طلباء کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔قبل ازیں اس منصوبے کے فیز-I اور فیز-II کے تحت 56 بسیں سرکاری کالجز کے حوالے کی جا چکی ہیں جن میں گرلز کالجز کو ترجیحی دی گئی ھے۔

(جاری ہے)

اس وقت تک منصوبے کے تین فیزز کے تحت محکمہ ھائیر ایجوکیشن شعبہ پلاننگ کے ذریعے کل 83 کالجز اور 4 بھمبر یونیورسٹی کو بسیں دی گئی ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اس منصوبے کا مقصد پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں واقع کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو محفوظ اور سہولت بخش سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ فیز-III کے پہلے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 10 کالجز کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں ایک تقریب میں بسیں فراہم کر دی گئی ہیں۔مظفر آباد ڈویژن کے 6 کالجز، میرپور ڈویژن کے 11 کالجز اور بھمبر یونیورسٹی کی 4 بسیں عیدالفطر کے بعد میرپور، کوٹلی اور مظفر آباد کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر باضابطہ الگ الگ تقریباًت منعقد کر کے کالجز کے حوالے کر دی جائیںکی جائیں گی۔

فیز-III میں جن کالجز کو بسیں فراہم کی گئی/ کی جا رہی ہیں ان میں ضلع جہلم ویلی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیپہ کو اسی طرح ضلع نیلم ویلی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کیل کو۔گورنمنٹ ماڈل سانئس کالج کنڈل شاہی کو۔ضلع مظفر آباد کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسری کو،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج انوار شریف کو، گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد کو اسی طرح ضلع باغ کے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کو. گورنمنٹ ماڈل سانئس کالج باغ کو،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دھیرکوٹ کو اسی طرح ضلع حویلی کہوٹہ کے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج خورشید آباد کو،جبکہ ضلع پونچھ کے گورنمنٹ ماڈل سانئس کالج راولاکوٹ کو، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تھوراڑ کو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ھجیرہ کو،گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور کو جبکہ ضلع سدھنوتی کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منگ کو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تراڑ کھل کو،اسی طرح ضلع کوٹلی کیگورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی کو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سہنسہ کو،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تتہ پانی کو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج فتح پور تھکیالہ کو،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کھوئی رٹہ کو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تتہ پانی کو۔

اسی طرح ضلع میرپور کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ کو،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج جاتلاں کو،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال کو۔اسی طرح ضلع بھمبرکیگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن کو،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تھاتھی کسگمہ کو،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی بھمبر کو بسیں فراہم کی جارہی ہیں۔