سرکلر ڈیٹ پرآئی ایف آر ایس ۔ 9 ای سی ایل ماڈل کے اطلاق بارے ہدایات جاری

منگل 25 مارچ 2025 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) نے سرکلر ڈیٹ پر مالیاتی قدر کے تعین کے معاہدے IFRS 9 کے متوقع کریڈٹ لاسس ماڈل کے اطلاق پر جامع ہدایات جاری کی ہیں۔آئی سی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مظابق اس سے قبل سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر واجب الادا مالی اثاثے رکھنے والی کمپنیوں کے لئے آئی ایف آر ایس ۔

(جاری ہے)

9 ایکسپیکٹڈ کریڈٹ لاسز (ای سی ایل ) ماڈل کے اطلاق کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا تھا، جو کہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی جانب سے گائیڈ لائنز کی تیاری کے پیش نظر مالی سال کے اختتام تک یا 31 دسمبر 2025 تک لاگو رہے گا۔ایس ای سی پی کو توقع ہے کہ آئی سی اے پی کی جانب سے تیار کردہ مذکورہ گائیڈ لائنز متعلقہ کمپنیوں کو سرکلر ڈیٹ پرآئی ایف آر ایس ۔ 9کے تقاضے لاگو کرنے میں معاون ثابت ہوں گی، جس سے ان کمپنیوں کی جانب سےآئی ایف آر ایس ۔ 9کا مکمل نفاذ ایس ای سی پی کی پہلے سے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :