بنگلہ دیش میں سٹارلنک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس 90 دنوں کے اندرشروع کرنےکی ہدایت. بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسرمحمد یونس

منگل 25 مارچ 2025 15:57

بنگلہ دیش میں سٹارلنک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس     90 دنوں کے ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسرمحمد یونس نے ملک میں سٹار لنک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کو 90 دنوں کے اندر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابقیہ با ت چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے منگل کو بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سٹار لنک آزمائشی نشریات کے دوران اپنا غیر ملکی سیٹلائٹ براڈ بینڈ گیٹ وے استعمال کر یں گی تو وہ نان جیو سٹیشنری آربٹ (این جی ایس او) پالیسی پر عمل کرے گی اور بنگلہ دیش میں تجارتی خدمات کے لئے مقامی براڈ بینڈ گیٹ وے یا انٹرنیشنل انٹرنیٹ گیٹ وے (IIG) کا استعمال کرے گی۔

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے رواں سال کے آغاز میں سپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ایک طویل وڈیو گفتگو باہمی اور بنگلہ دیش میں سٹار لنک کو متعارف کرانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس موقع پر ایلون مسک نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ سٹار لنک جیسی تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانا بنگلہ دیش میں جدت، اقتصادی بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے۔\932