یو ای ٹی لاہور میں ’’مستقبل کی تعمیرکے تناظر میںآرکیٹیکچر انڈرسٹیم اور نینو ٹیکنالوجی کا پائیدار فن تعمیرپر اثر‘‘کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 25 مارچ 2025 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر شاہد منیرنے کہاہے کہ بین الشعبہ جاتی تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے، آرکیٹیکچرمیں نینوٹیکنالوجی ایک ابھرتا ہوا میدان ہے جس میں پائیدار تعمیرات کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ وہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام یو ای ٹی لاہور کے زیر اہتمام شعبہ آرکٹیکچراور کیمسٹری کے باہمی اشتراک سے ''مستقبل کی تعمیرکے تناظر میںآرکیٹیکچر انڈرسٹیم اور نینو ٹیکنالوجی کا پائیدارفن تعمیرپر اثر'' کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔

ڈاکٹرشاہد منیرکا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کے درمیان خلا کو پُر کرنا اور بین ا لشعبہ جاتی تحقیق کے ذریعے جدیدیت کی حدود کو آگے بڑھانا انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

لہذا عمارات کی طرز تعمیر اور ان کی زیبائش میں ہمارا اسلامی کلچرماند نہیں پڑنا چاہیے۔عمارات کی تعمیر ہمارے روایتی اسلامی ثقافت کی طرز پرہونی چاہیے تاکہ ان میں ہمارے ثقافتی ورثہ کی جھلک نظر آئے۔

انکا کہنا تھا کہ تعمیرات میں مٹیریل کے اعتبار سے بھی اسلوب میں تبدیلی آئی ہے انٹیریئرڈیزائن کے متبادل جدید ذرائع کو بھی زیر استعمال لا نا چاہیے۔ہمیں چاہیے کہ ترقی یافتہ ممالک میں رائج بلڈنگ کنسٹرکشن جن خطوط پر استوار ہے انکو اختیار کریں۔ورکشاپ کا مقصد نینو ٹیکنالوجی اور اس کے پائیدار فن تعمیرپر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا، ورکشاپ کے تحت مستقبل کے معماروں اور انجینئرز کو نینوٹیکنالوجی کے فوائد اور اس کے جدید ترین استعمالات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

ورکشاپ میںماہرین نے طلباء سے خطاب کیا اور اپنے تجربات بیان کئے جس کے بعد ایڈوانسڈ نینوٹیکنالوجی ریسرچ لیب شعبہ کیمسٹری اور DoT ریسرچ لیب شعبہ آرکیٹیکچرمیں عملی تربیت دی گئی۔اپنے اختتامی کلمات میںڈاکٹر شاہد منیرنے پروفیسر ڈاکٹر انیلا انور، انچارج فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، اورآرکیٹیکٹ قرات العین کوکامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :