محکمہ تعلیم کیچ اور یونیسیف کے اشتراک سے داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب

منگل 25 مارچ 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) محکمہ تعلیم کیچ اور یونیسیف کے اشتراک سے گرلز ہائی سکول ڈگاری کہن میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ تھے۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی نے کی جبکہ مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیلنٹ شو میں ٹیبلو، ڈرامے، تقریریں اور آرٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور محکمہ تعلیم و یونیسیف کی کوششوں کو سراہا۔ بعد ازاں انہیں سوینئر پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے ڈی ای او اور ہیڈ ماسٹرز کو شیلڈز بھی پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرائنگ مقابلے کے مقام کا دورہ کرکے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے سکول میں گلاب کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :