پانچواں ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرچکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 مارچ 2025 10:50

پانچواں ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا ..
ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2025ء ) 5 میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بیسن ریزرو گراؤنڈ، ویلنگٹن میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ 
پاکستان ٹیم سلمان علی آغا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے ۔ 
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ سیریز ہارے ہیں کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

 

ویلنٹن میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے خراب بولنگ کا اعتراف کیا اور کہا کہ ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نئی ہے کھلاڑیوں کو جلد سیکھنا ہوگا، کوشش کریں گے سیریز کا آخری ٹی 20 جیت کر جائیں۔ 
 اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوئے لیکن وکٹ نہیں ملی، نیوزی لینڈ آئے تو بہت چیلنجز کا سامنا تھا، کوشش ہوگی سیریز 3-2کرکے جائیں ، بیٹرز کو باؤنس اور پیس کا سامنا تھا، ماضی کی نسبت اب زیادہ باؤنس ہوتی ہے۔

 
بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹر کو بتایا کہ پیس کے ساتھ لڑنا نہیں ہے اس کو استعمال صحیح کرنا ہے، بولرز کو بھی بتایا کہ یہاں اس طرح کی لینتھ رکھنی ہے ، ابرار کو آٹھ میچز ملے ہیں جو زیادہ نہیں ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جانا ہے، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔