ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شیر دل خان کا بی ایچ یو ہربن کا دورہ

بدھ 26 مارچ 2025 11:00

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شیر دل خان نے بی ایچ یو ہربن کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران بنیادی مرکز صحت کو بند پایا گیا جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے اس موقع پر واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بی ایچ یو کو جلد از جلد فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔