گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی

بدھ 2 جولائی 2025 18:24

گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) گھر میں ناچاقی کی وجہ سے جانے والی 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی ڈولفن اسکواڈ کو مل گئی۔پولیس کے مطابق پتوکی میں 5دن سے گھر سے لاپتہ جواں سالہ لڑکی مل گئی۔ ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو 15پر کال موصول ہوئی کہ لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتوں کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔ 20سالہ جویریہ 25جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی تھی اور لاہور آپہنچی۔بعد ازاں ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا، جہاں اس کے بھائی زوہیب سے رابطہ ہونے پر اہل خانہ کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ سبزہ زار کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :