اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے

بدھ 2 جولائی 2025 20:00

اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے کہا ہے کہ پالیسی کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کر رہا ہے، جو DIRBS پورٹل پر دستیاب ہے۔ بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جو پی ٹی اے کے اٴْس عزم کا مظہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور مؤثر بنائے۔