پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری

بدھ 2 جولائی 2025 20:00

پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے ،ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جب کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کسان اپنے تمام اقدامات موسم کی پیشگوئی اور ہدایات کے مطابق سر انجام دیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رہے گی، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی کے مطابق شہری خراب موسم کی صورتحال غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مخدوش و خستہ عمارتوں میں رہائش ہرگز نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے زیادہ حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں، شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :