کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 2 جولائی 2025 18:50

کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلع بھر میں ریونیو کے نظام کو عوام دوست بنانے اور شہریوں کو ریونیو معاملات میں ریلیف دینے کیلئے ماہانہ عوامی ریونیو خدمت کچہری کے دوسرے دن ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے براہ راست شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ریونیو نظام سے متعلق عوامی مشکلات کے فوری حل کے لیے یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہےجس کا مقصد سرکاری دفاتر کی دہلیز پر بار بار آنے والے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور نظام میں شفافیت لانا ہے۔

کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے انتقالات کی تاخیر، فردات کے اجراء، زمینوں کی پیمائش، ریکارڈ کی درستگی، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سمیت دیگر ریونیو سے متعلق مسائل پیش کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام شکایات کو بغور سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات دیے کہ کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب، پٹواری، گرداور، نائب تحصیلدار سمیت ریونیو عملے کی مکمل ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے موقع پر ہی شکایات کا اندراج کیا اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو سے متعلقہ خدمات میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔\

متعلقہ عنوان :