سیالکوٹ، کاشتکار وں کومارچ میں گھیا کدو کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 26 مارچ 2025 15:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کاشتکار وں کو گھیاکدو کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھیا کدو کی کاشت فروری اور مارچ میں کی جاتی ہے، س لیے ضروری ہے کہ کاشتکار مارچ میں گھیا کدو کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی بروقت کاشت سے کاشتکار زیادہ منافع کمانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور ان کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھیاکدو فروری سے جولائی تک کی سبزی ہے جس سے کم وقت میں زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھیا کدو ریتلی میرا زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے اور 2 کلو فی ایکڑ بیج درکار ہوتا ہے اچھی پیداوار کےلئے 10 سے 15 ٹرالی دیسی کھاد کا استعمال کرنا ضروری ہے، تین گوڈیاں اور 10 سے 12 بار آبپاشی کی جانی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگیتی فصل کو اپریل تا جون اور پچھیتی کاشت کو اگست تا اکتوبر تک برداشت کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :