واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے، عامر عزیز

بدھ 26 مارچ 2025 15:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی فیصل آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر عزیزنے کہا ہے کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور شہری کسی بھی وقت اس فری ہیلپ لائن پر کال کرکے سیوریج اور واٹر سپلائی کے حوالے سے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں جس کا فوری تدارک یقینی بنایا جا ئے گا۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم بلا تعطل جاری ہے ا ور آپریشنز سٹاف کی جانب سے فرید ٹاؤن، داتا پارک منصور آباد، جھنڈا پیر کی سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔اسی طرح امین ٹاؤن، مظفر کالونی، وائی بلاک، ذوالفقار کالونی، ڈجکوٹ روڈ مین لائن کی سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ احمد آباد سی بلاک، فردوس کالونی، عبداللہ پور، نوید پارک کوریاں و دیگر میں بھی سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہجویری ٹاؤن مین روڈ، نگہبان پورہ، رسول پورہ مین لائن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا تسلسل جاری ہے۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری سیوریج لائنوں میں غیر ضروری اشیا نہ پھینکیں جس سے سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام مسلسل جاری ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :