پائلٹ کا پاسپورٹ بھولنا لاس اینجلس سے اڑان بھرنے والی ایئرلائن کو مہنگا پڑگیا

بدھ 26 مارچ 2025 16:09

پائلٹ کا پاسپورٹ بھولنا لاس اینجلس سے اڑان بھرنے والی ایئرلائن کو مہنگا ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)لاس اینجلس سے اڑان بھرنے کے 2 گھنٹے کے بعد پائلٹ کو یاد آیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے، جس کے نتیجے میں پرواز بیج سفر سے واپس لوٹ آئی، یہ واقعہ جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنا ہر کوئی حیران رہ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز اس وقت واپس لوٹ آئی جب اس کے پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے ڈرامائی انداز میں درمیان میں 257 مسافروں سے بھری پرواز سان فرانسسکو کی طرف موڑ لی، جس کے نتیجے میں تاخیر ہوئی تو مسافروں نے بھی اپنا غم و غصہ آن لائن شیئر کیا۔معاملہ سوشل میڈہا کی زینت بنا تو یونائیٹڈ ایئر لائنز نے اس کی تصدیق کی اور مسافروں سے معافی مانگ لی، اس کے ساتھ ہی انہیں معاوضے کے طور پر 15 ڈالرز کے واچرز بھی دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق جہاز میں موجود 4 پائلٹوں میں سے 1 اپنا پاسپورٹ بھول گیا تھا، چین کے قانون کے مطابق پائلٹ بغیر پاسپورٹ چین میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔