انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت ،منشا بم اور بیٹوں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

بدھ 26 مارچ 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں درج مقدمے میں لاہور کی سیاسی شخصیت منشا بم اور اسکے بیٹوں کے خلاف کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس سماعت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت پر منشا بم، ان کے بیٹے عامر منشا اور فیصل منشا حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے شریک ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری چالان پیش کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے منشا بم اور اسکے بیٹوں کے خلاف بھتہ خوری کیسز کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر پراپرٹی ڈیلر محمد سفیان کے آفس پر حملہ کرنے اور بھتہ مانگنے کا الزام ہے۔