الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گر کر تباہ ، پائلٹ اپنی 2بیٹیوں سمیت بچ گیا

بدھ 26 مارچ 2025 17:24

الاسکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گرنے کے بعد پائلٹ اور اس کی دو بیٹوں نے طیارے کیتیرتے پر پر رات گزاری ، جن کو بچا لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الاسکا آرمی نیشنل گارڈ ٹیری گوڈس نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا فیس بک میں اتوار کی رات ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے کہا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وہ 12 پائلٹس جن میں وہ بھی شامل تھے ، طیارے کی تلاش میں نکلے ۔انہوں نے کہاکہ تسٹومینا جھیل میں انہیں ایک طیارہ لاپتہ پائپر PA-12 سپر کروزردکھائی دیا جس میں 3 ایک شخص اپنی دوبیٹیوں کے ہمراہ جہاز کے ونگ پرسوار تھا۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور اس کی دو جوان بیٹیاں طیارہ کریش ہونے کے بعد تقریبا 12 گھنٹے تک اس کیپر پر بیٹھے رہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ اپنی بیٹوں کے ہمراہ ، جزیرہ نما کینائی کی سولڈونا سے سکیلک جھیل کے سیاحتی دورے پر تھیاور واپسی میں وہ اس حادثے کا شکار ہو گئے ۔