ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، جس کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ایازمیمن موتی والا

بدھ 26 مارچ 2025 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، جس کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اس غم میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہے اور ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :