پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب کی والدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس

بدھ 26 مارچ 2025 21:38

مظفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب کی والدہ کی وفات پر افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب کی والدہ کی وفات پر دُکھ اور افسوس ہے ،جنرل سید عاصم منیر سمیت تمام سوگواران سے دلی افسوس و اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرماکر اُنہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم جنرل سید عاصم منیر صاحب کے غم میں برابر کی شریک ہے ،مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ،ہم سب آرمی چیف سمیت ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللّہ تعالی ان کو یہ حادثہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے ۔آمین۔

متعلقہ عنوان :