
چینی ماہرین سے تربیت و مہارت کیلئے ایک ہزارطلبا اور ماہرین زراعت بھیجیں گے، وزیرخزانہ اورنگزیب
بدھ 26 مارچ 2025 23:00

(جاری ہے)
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے زرعی شعبے کی بحالی اور اسے ترقی کا حقیقی انجن بنانے کی کوششوں کا ذکر کیاوزیر خزانہ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے گذشتہ موسم گرما میں دورہ چین کے دوران شیانگ صوبے کی زرعی جامعات اور عمودی زراعت کے مشاہدہ کا تذکرہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش پر چینی ماہرین کے ہاتھوں تربیت اور مہارت اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے پاکستان سے عنقریب ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت چین بھیجے جائیں گے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور چین کے درمیان قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات اور چین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد کا تذکرہ کیا۔وزیر خزانہ نے مستقبل کے لیے چینی امداد کی بجائے چینی سرمایہ کاری اور چین سے تیکنیکی مدد کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس حوالے سے زراعت، اے آئی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کا ذکر کیا جہاں چین کی سرمایہ کاری اور تیکنیکی امداد کی بڑی گنجائش موجود ہے۔وزیر خزانہ نے چین کی جانب سے گرین منصوبوں اور ماحولیاتی استحکام کے شعبوں میں نمایاں پیش قدمی کو دنیا کے مشعل راہ قرار دیا۔وزیر خزانہ نے ان شعبوں میں چین کے تجربات سے مستفید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کی نایاب معدنیات پر مشترکہ پہل
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.