ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد سے پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدی کی ملاقات

بدھ 26 مارچ 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد سے پرنسپل مکران میڈیکل کالج تربت ڈاکٹر افضل خالق اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدی نے ملاقات کی،اس موقع پر پی ایم اے ضلع کیچ کے صدر ڈاکٹر میران بلوچ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹیچنگ ہسپتال تربت اور مکران میڈیکل کالج کے انتظامی و طبی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ضلع کیچ میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مکران میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہسپتال کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے باقاعدگی سے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :