سکھر انتظامیہ کی عدم توجہ کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

بدھ 26 مارچ 2025 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سکھر انتظامیہ کی عدم توجہ کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے ہیں پچھلے تعمیراتی کام مکمل کئے بغیر نئے ترقیاتی کام شروع کردیے گئے، اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور تعمیراتی مٹیریل کی موجودگی سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیاہے ، عید کی خریداری کرنیوالے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیںسکھر شہر کی مختلف شاہرائوں پولیس ہیڈ کواٹر روڈ ، نیو گوٹھ ، ملٹری روڈ ، ورکشاپ روڈ ، نیو پنڈ و دیگر علاقوں کی سڑکوں پر اڑنے والی گرد اورگاڑیوں کے زہریلے دھوئیں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں سست روی سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے اڑنے والی اڑنے دھول اور مٹی سے امراض چشم بھی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دھول مٹی اور گرد و غبار کے باعث سیکڑوں افراد امراض چشم اور سانس کے امراض اور الرجی میں مبتلا ہو کر اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر سست روی کا شکار ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :