لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے،ترجمان

بدھ 26 مارچ 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق 28مارچ اور 4اپریل 2025کو منعقد ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے۔28مارچ بروز جمعہ کو منعقد ہونے والا ( ترجم القران ) اورغیرمسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا ۔اسی طرح4 اپریل 2025 بروز جمعہ کو فیشن ڈیزائننگ ، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پرچے بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :