اردن کے فرمانروا کا دورہ متحدہ عرب امارات ، صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

جمعرات 27 مارچ 2025 08:40

ابوطہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظہبی کے قصر البطین میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کا خیر مقدم کیا ہے۔ وام کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات، تعاون اور انہیں مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدرشیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے گہرے تاریخی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی مشترکہ خواہش پر زور دیا، خطے کی موجودہ صورتحال خصوصا غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں، انسانی امداد کی مسلسل فراہمی اور فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیے جانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام کے فروغ اور تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا