ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت

جمعرات 3 جولائی 2025 13:08

ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جاپانی شہر ہیروشیما کے میئر نے کہا ہے کہ وہ ایرانی تنصیبات پر حالیہ امریکی بمباری کے بعد ضروری ہے کہ ایک مرتبہ ہیروشیما کا دورہ کریں اور امریکی جوہری ہتھیاروں سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں۔

(جاری ہے)

جنہیں امریکی فوج نے 1945 میں جوہری بموں سے نشانہ بنایا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میئر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ جوہری بموں کی بمباری کے اثرات سے اچھی طرح آگاہ نہیں ہیں کہ ان بموں کے استعمال سے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں اس فرق کے بغیر چلی جاتی ہیں کہ وہ دوست تھے یا دشمن۔ یہ بم نسل انسانی کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :