نئی شامی حکومت کا اعلان ہفتے کے روز ہو گا

الافتا کونسل اور شام کے مفتی اعظم کے تقرر کا اعلان آج ہو گا،عرب ٹی وی

جمعرات 27 مارچ 2025 12:43

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) نئی شامی حکومت کا اعلان ہفتے کے روز ہو گا۔عرب ٹی وی کے ذرائع کے مطابق الافتا کونسل اور شام کے مفتی اعظم کے تقرر کا اعلان جمعہ کوہو گا۔

(جاری ہے)

ابق شامی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے جانے کے تین ماہ بعد رواں ماہ کے وسط میں شامی حکام نے عبوری مرحلے کے لیے آئین کا اعلان کر دیا۔ اس مرحلے کی مدت پانچ برس مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران میں عبوری صدر احمد الشرع ایگزیکٹو اتھارٹی سنبھالیں گے۔آٹھ دسمبر کو شامی مسلح اپوزیشن گروپوں کے دمشق میں داخل ہونے اور بشار حکومت کے سقوط کے بعد نئے حکام نے اس وقت تین ماہ کے لیے نگراں حکومت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :