اسرائیلی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع جاں بحق ، تنظیم نے تصدیق کر دی

جمعرات 27 مارچ 2025 12:46

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)فلسطینی تنظیم حماس کے زیر انتظام ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تنظیم کے ترجمان عبداللطیف القانوع جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورتس کے مطابق جبالیا میں القانوع کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف حملوں میں غزہ شہر میں کم از کم چھ اور خان یونس میں ایک فلسطینی کی ہلاکت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :