سوڈانی فوج کا خرطوم میں آر ایس ایف کے آخری فوجی اڈیطیبہ کیمپ کا کنٹرول سنبھالنے کادعوی

بکتر بند فوج خرطوم میں پیش قدمی کر چکی ہیں اور انہوں نے خرطوم میں ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،بیان

جمعرات 27 مارچ 2025 13:22

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)سوڈانی فوج نے دارالحکومت خرطوم میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے آخری اڈے طیبہ کیمپ پر اپنے کنٹرول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب خرطوم آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمن البیلاوی نے بتایا ان کی فوج نے خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

قبل ازیں خرطوم کے کمانڈر نے تصدیق کی تھی کہ دارالحکومت میں فوجی آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مانشیہ پل کو عبور کرنے اور پل کے پورے مشرقی علاقے کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سوڈانی فوج نے کہا کہ اس نے الباقیر کے علاقے میں ریپڈ سپورٹ فورسز کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔فوج نے اعلان کیا کہ اس کی بکتر بند فوج خرطوم میں پیش قدمی کر چکی ہیں اور انہوں نے خرطوم میں ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمرڈ کور نے کہا کہ اس کی فورسز نے سوڈان یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی فیکلٹی کی عمارتوں، پورے النزہ ضلع اور خرطوم کی زمینی بندرگاہ کے ساتھ والی الصحافہ اسٹریٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ سوڈانی فوج نے دارالحکومت کے تمام پلوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فوج نے خرطوم-جبل اولیا سڑک کو بند کر دیا اور خرطوم کے جنوب میں طیبہ کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

سوڈانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف، لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے 15 اپریل 2023 کے بعد پہلی بار ریپبلکن پیلس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دورے کے بعد ایک اعلی سوڈانی فوجی اہلکار نے فوجیوں کو سوڈان کے دارالحکومت کے طور پر جاری لڑائی کے بارے میں آگاہ کیا۔دریں اثنا سوڈانی فوج نے الجزیرہ ریاست کے انتہائی شمال میں واقع دیہات میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے، جہاں اس کی افواج نے الجدید الثورہ اور الجدید عمران کے دیہات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

فوج الجزیرہ ریاست پر مکمل کنٹرول کا اعلان کرنے اور جنوبی خرطوم ریاست میں داخل ہونے کے قریب ہے۔فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی کہ خرطوم کے مشرق میں واقع بری، ارکویت اور شہر کے جنوب میں الازہری اور الصحافہ سے امدادی فورسز کا بڑے پیمانے پر انخلا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :