بورڈ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن ضلع جہلم ویلی نے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 27 مارچ 2025 13:22

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)بورڈ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن ضلع جہلم ویلی نے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا،چیئرمین ایلمنٹری بورڈ ضلع جہلم ویلی/ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ قاضی عبدالجلیل جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبد الفغور عباسی کنٹرولر ایلمنٹری بورڈ راجہ صدیق خان اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرزا طارق حسین بھی موجود تھے ضلعی کنٹرولر امتحانات راجہ محمد صدیق خان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق، جماعت ہشتم اور پنجم کے امتحانات میں مجموعی طور پر 6577 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 6120 کامیاب جبکہ 439 ناکام قرار پائے۔

نمایاں کارکردگی ط ہونہار طلبہ و طالبات نے میدان مار لیا!جماعت ہشتم: زوہیب رشید (گورنمنٹ ہائی سکول نوگراں) ط پہلی پوزیشن شانزہ حبیب (بوائز مڈل سکول باٹ بنی) طپہلی پوزیشن سمبل بی بی (بوائز مڈل سکول باٹ بنی) & سیدہ سیرت فاطمہ (بوائز مڈل سکول ڈبر کیلاں) ط مشترکہ تیسری پوزیشن جماعت پنجم:جواد احمد (گورنمنٹ مرزا نجیب علی خان ہائی سکول بٹنگی) پہلی پوزیشن پریہا پرویز (گرلز ہائی سکول ہٹیاں بالا) ط دوسری پوزیشن محمد سمیر عباسی (بوائز ہائی سکول نیناں چکار) ط تیسری پوزیشن نتائج کی تفصیلات:جماعت ہشتم:کل طلبہ و طالبات: 2911کامیاب: 2806ناکام: 96کامیابی کی شرح: 96.7%جماعت پنجم:کل طلبہ و طالبات: 3666کامیاب: 3314ناکام: 343کامیابی کی شرح: 90.6%شاندار تعلیمی تقریب ط پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی انعامات! ب۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات راجہ محمد صدیق خان نے مجموعی نتائج کا اعلان کیا، جبکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین ایلمنٹری بورڈ قاضی عبدالجلیل جلالی کا کہنا تھا کہ''یہ شاندار نتائج حکومت آزاد کشمیر بالخصوص وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کی بہترین تعلیمی پالیسی اور معیاری تعلیمی نظام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ہم ان تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا۔'' عید الفطر کے بعد خصوصی تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو اعزازات اور انعامات دیے جائیں گے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو خصوصی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔ ت گورنمنٹ سیکٹر کے شاندار نتائج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سرکاری تعلیمی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو بھی ضلعی تعلیمی ایلمینٹری بورڈ کے معیار پر پورا اترنا ہوگا تاکہ تعلیمی میدان میں حقیقی مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :