قانون سو رہا ہے یا پھرٹریفک پولیس کو روزے لگ گئے،گڑھی دوپٹہ سے ہولیاں پٹھیالی جانے والی وین پر اوور لوڈنگ معمول بنا لی گئی

جمعرات 27 مارچ 2025 13:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)قانون سو رہا ہے یا پھرٹریفک پولیس کو روزے لگ گئے،گڑھی دوپٹہ سے ہولیاں پٹھیالی جانے والی وین پر اوور لوڈنگ معمول بنا لی گئی۔چھت سیڑھی ایک کر کے سیکڑوں انسانی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے والے لالچ میں اندھے ہو گئے۔کسی بھی حادثے کی صورت میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈرائیور والی سیٹ پر بھی تقریبا تین چار افراد سوار ہوتے ہیں جس کے باعث ڈرائیور کو گاڑی چلانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جو کے بڑے حادثے کا پیش خمیہ بن سکتا ہے،عوامی سیاسی حلقوں اور سول سوسائٹی کے زعماء نے کہا ہے کہ خدارا چند پسیوں کی خاطر ڈرائیور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں۔انہعں نے ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار اور ڈپٹی کمشنر سے استدعا کی ہے کہ اس روٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔