
کراچی، مالکان کو بے ہوشی کی دوا پلا کر چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور سیکورٹی گارڈ گرفتار
21 مارچ کو دونوں ملازموں نے سحری کے وقت گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا اور انہیں کے بے ہوش پر گھر کاقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا تمام سامان برآمد کرلیا، ایس پی علی حسن
فیصل علوی
جمعرات 27 مارچ 2025
15:15

(جاری ہے)
ٹیکنیکل ٹیم اور ایس آئی او ڈیفنس نے انتھک محنت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کوگرفتار کیا ۔
ایس پی علی حسن کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں مقیم خاتون نے بزرگ والدین کی خدمت کیلئے کرن کو بطور گھریلو ملازمہ گھر میں رکھا تھا۔بعد میں ملازمہ کرن امیر نے ہوشیاری سے اپنے ساتھی اسد کو بھی ملازمت پررکھوایا، اسد سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔21 مارچ کو دونوں نے سحری کے وقت گھر میں واردات کرتے ہوئے گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا۔ سحری کھاتے ہی دونوں کی حالت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے اور جب انہیں ہوش آیا تو پورا گھر بکھرا پڑا تھا اور گھر کا قیمتی سامان اور دونوں ملازمین غائب تھے۔گھریلو ملازمہ کرن اور سیکورٹی گارڈ اسد نے گھر میں چوری کرتے ہوئے واٹر ڈسپنسر کپڑے موبائل فون اور الماری تک اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ پانی کے کین کراکری سیٹ اور پانی کے کین تک چوری کئے۔ سوشل میڈیاپروائرل چوری کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 100 فیصد ریکوری کرلی گئی ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن ساو¿تھ علی حسن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.