ہری ہور۔رحمانیہ پلازہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی۔تین دکانیں متاثر۔ریسکیو ٹیم نے آگ پرقابوپالیا

جمعرات 27 مارچ 2025 17:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ہری پور کے بازار میں واقع رحمانیہ پلازہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ آگ کپڑے کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے قریبی دکانوں (الیکٹرک شاپ اور حمام) کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کی بدولت لاکھوں روپے مالیت کاسامان بچا لیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 2 گھنٹے اور 30 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد 14 ہزار لیٹر پانی کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :