ڈپٹی کمشنر خانیوال کی زیرِصدارت پانچ روزہ انسدادِ پولیومہم کے انتظامات بارے اجلاس

جمعرات 27 مارچ 2025 18:18

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان کی زیرِصدارت پانچ روزہ انسدادِ پولیومہم کے انتظامات بارے اجلاس ہوا۔رواں سال کی پانچویں پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی جس کے لئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو پولیو ورکرز کی موثر ٹریننگ کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ابرار اقبال،نمائندہ ڈبلیو ایچ او عبدالروف سمیت محکمہ صحت،تعلیم،بہبود آبادی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

ضلع بھر میں21 سے 25 اپریل تک 6 لاکھ 14 ہزار 789 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے،2570 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو ہر صورت سو فیصد کامیاب بنایا جائے۔