فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 27 مارچ 2025 21:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 130سے زائد مقا ما ت پر سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز لے اُڑے جبکہ موٹر سائیکل چوروں کا گروہ درجنوں شہریوں کو پیدل کرگیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق طارق آباد کے قریب رانا عثمان سے جھپٹا مار کرفون، ریگل روڈ پر آصف سے پرس، چناب کلب کے قریب حافظ بلال سے جھپٹا مار کر فون، جھنگ بازار کے قریب نوازسے جھپٹا مار کر پرس، بٹ چوک میںعثمان سے 80ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر رمضان سے 5ہزار‘ فون‘ ڈوگر بستی میں وحید احمدکے گھر آنے والے ڈاکومحلہ داروں کے آنے پر فرار، ڈی گرائونڈ کے قریب سبحان سے 10ہزار و فون، سوساں روڈ پر جنید ریاض سے 9ہزار وفون چھین لیے، مدینہ ٹائون زیڈ بلاک کے محسن سے 90ہزار وفون، ڈھڈی والا کے وقار یونس سے 18ہزار وفون چھین لیا، ڈھڈی والا کے فہد سے 6ہزار وفون، رحمان چوک کے قریب راشد ا قبال سے 30ہزار وفون، جلوی مارکیٹ کے قریب ذاکرہ خانم سے جھپٹا مار کر فون، ڈوگر چوک کی صبا طاہر سے پرس، لاثانی پلی کے قریب رفیق سے 3لاکھ چھین لیے،گھونہ روڈ پر شہزاد سے نقدی و فون،188ر ب کے ارشد علی کے گھر سے 2بکرے، 148ر ب کے طارق نسیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، بائی پاس سمندری کے قریب عبدالقادر سے 10ہزار وفون، مظفر کالونی کے زاہد سے 15ہزار وفون، سمن آباد پھاٹک کے قریب صابر سے نقدی وفون، 65ج ب کے آصف علی سے 15ہزار وفون، 75ج ب کے وقاص کے ڈیرہ سے مویشی، 244 رب کے اویس سے نقدی وفون، محمدی مسجد جڑانوالہ کے قریب عبدالرئوف سے 35ہزار وفون، مظفرکالونی کے قاسم سے نقدی وفون، شہزاد کالونی کے فرحت علی سے فون، 240ر ب کے اصغر علی کی ورکشاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری، سرفراز کالونی میں جھپٹا مار کر ساجد سے قیمتی فون، حیدر سٹریٹ کے قریب شیراز سے 5ہزار وفون، فتح آباد میں عبدالغنی کے گھر داخل ہونے والے چور لاکھوں کا سامان لیکر فرار، علوی پارک کے قریب شہزاد سے 4ہزار وفون، 240گ ب کے قریب یوسف سے موٹرسائیکل‘ 58گ ب کے راشد سے نقدی، 71گ ب کے شہزاد سے 60ہزار وفون، 105گ ب ابرار سے 65ہزار، 32گ ب کے ہارون سے پرس، 363گ ب کے سلیم سے موٹرسائیکل، 276گ ب کے نعیم حسین سے لاکھوں کے مویشی، 283گ ب کے جہانگیر سے موٹر سائیکل، قصبہ تاندلیانوالہ کے عثمان سے 95ہزار، 431گ ب کے اللہ یار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، پنڈی شیخ موسیٰ کے عامر سے 20ہزار، مجید چوک کے عثمان علی سے موٹر سائیکل، 454 گ ب کی تہمینہ کے گھر کا صفایا کر دیا، بائی پاس سمندری کے حسنین سے لیپ ٹاپ، 216گ ب کے عاشق علی سے 65ہزار نقدی وفون چھین لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوہ نور سٹی سے علی جاوید کی کار، الائیڈ ہسپتال سے عتیق، ریلوے روڈ سے غلام مصطفی‘ کارخانہ بازار سے گلفام، کچہری بازار سے طارق، 278ر ب کے عبدالرحمن، گٹ والا پارک سے پرویز‘ 208 چک روڈ پرصابر یوسف، مجاہد ہسپتال سے عدیل افضل، نصیر آباد کے زبیر، نشاط آباد پل کے قریب محمد خالد، مہندی محلہ پھاٹک کے قریب لیاقت علی، عبداللہ پور سے ذوالفقار علی، پیربازار سے عبدالغفور، جیلانی پارک سے ذیشان علی، ظفر کالونی سے زاہد مرتضیٰ، بھائی والا پھاٹک سے عمران علی‘ مظفر کالونی گلی نمبر25کے وحید انور، مظفر کالونی گلی نمبر21 سے خرم شہزاد، پارک سٹی جڑانوالہ کے طارق علی، چیزاپ ستیانہ روڈ سے مبشر، گارڈن کالونی کے رفیق، چیز اپ سے زاہد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔