وزیر اعلیٰ کی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے والد انتقال کر گئے

جمعرات 27 مارچ 2025 20:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) نصیرآباد ڈویژن کے معروف قبائلی وسیاسی شخصیت سردار بہرام خان بلیدی رضاالہٰی سے انتقال کرگئے مرحوم صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور میر عطاء اللہ بلیدی کے والد تھے جن کی تدفین باری شاخ گوٹھ سردار بہرام میں کی جاے گی علاوہ ازیں سابق صوبائی وزراء میر سکندر علی عمرانی، میر عبدالماجد ابڑو، میر عبدالغفور لہڑی ،میر شوکت علی بنگلزئی، پریس کلب کے سابق صدر ایوب بھٹو سمیت دیگر نے سردار بہرام خان بلیدی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کے بلند درجات اور انکی مغفرت کے لیے دعاء کی ہے۔

متعلقہ عنوان :