چین، بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں

جمعرات 27 مارچ 2025 21:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں 60سے زائد ممالک اور خطوں سے 1500سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے افتتاح سے قبل توانائی کی منتقلی، تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعددسرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔

مہمانوں نے ایشیائی توانائی منتقلی تعاون،عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور درپیش چیلنجز،ممالک کے مابین روابط کی مضبوطی، اور تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ذیلی فورم میں عالمی معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :