سی ای او ایجوکیشن کا گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ادو فتاح پسرور کا دورہ ، شجر کاری مہم کا آغاز کیا

جمعہ 28 مارچ 2025 11:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ مجاہد حسین علوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ادو فتاح پسرور کا دورہ کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔سی ای او ایجوکیشن مجاہدحسین علوی نے سکول کےلان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کو سر سبز بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کے تحت شجرکاری کی بھرپور مہم چلائی جائے گی اور اہداف سے زیادہ پود ے لگائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے ، درخت لگانا کار ثواب بھی ہے اور سنت رسولؐ بھی ۔ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کے فوائد و آگاہی بارے طلبہ اور کمیونٹی کے افراد کو آگاہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے ، شجر کاری مہم کے دوران محکمہ ایجوکیشن کی موجودگی میں 75 سے زائد پودے لگائے گئے ۔ بعدازاں انہوں کلاس رومز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :