مقبوضہ کشمیر، اتحاد المسلمین کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 مارچ 2025 13:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کالعدم قراردی گئی آزادی پسند تنظیم جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے خلاف ضلع بارہمولہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسرور عباس انصاری سے وابستہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پٹن پولیس اسٹیشن میں تنظیم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :