مظفرآباد، سپر فور نائٹ والی بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 28 مارچ 2025 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)افواج پاکستان کے زیر اہتمام سپر فور نائٹ والی بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ تمام مکاتب فکر کے زعماء ،عوام کی بڑی تعداد سمیت نوجوانوں نے دیکھا اور اسے سراہا گزشتہ روز فائنل میچ کے ساتھ ہی تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سردار یاسین خان تھے اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے گئے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور رنر آپ ٹیم کے کپتان کو نقد انعام سے نوازا گیا-