لاہور، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 281 سینئر رجسٹرارز اور سینئر میڈیکل افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 28 مارچ 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 281 سینئر رجسٹرارز اور سینئر میڈیکل افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے 130 میڈیکل افسران کی بطور سینئر میڈیکل افسران کے تعیناتی کر دی گئی ہے۔اسی طرح پلاسٹک سرجری کے 13، پیڈ یاٹرک سرجری کے 33، نیورو سرجری کے 28 جبکہ سرجری کے 77 سینئر رجسٹرارز کی مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کر دی گئی ہے۔