ڈی ایچ او کچھی نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں ایمرجنسی طبی سہولیات کے حوالے سے ڈیوٹیاں لگا د یں

جمعہ 28 مارچ 2025 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل نے کہا ہے کہعوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں ضلع کچھی میں عیدالفطر کے موقع پر محکمہ صحت کے ڈی ایچ کیو ڈھاڈر سمیت ٹی ایچ کیو مچھ بھاگ اور آر سی ڈی، بی ایچ یوز میں تعینات عملے کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل نے عیدالفطر کے موقع پر عملے کی ڈیوٹیاں لگانے کے حوالہ سے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں مچھ،بھاگ ڈھاڈر سمیت میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو بہترین سہولت کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنے دیں گے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئیے تمام محدود وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہو گی کہ صحت کے حوالے سے لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ کسی بھی علاقے گاؤں کے شہری کو کسی قسم کی کوئی شکایت ہو وہ بروقت 24 گھنٹے مجھ سے رابط کر سکتے ہیں ۔ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا اور کوتاہی برتنے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جن جن ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور آر سی ڈی میں ادویات کی کمی ہے وہ دور کرنے کے لئے ذمہ دار اہلکاروں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں تاکہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں طبی سہولیات مکمل طور پر لوگوں کو فراہم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ہر ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی جان بچانے کے لئے خدمات فراہم کرے۔ کولپور مچھ بھاگ ڈھاڈر سنی شوران بالاناڑی سمیت انکے تمام ملحقہ علاقوں میں محکمہ صحت کے عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جا چکی ہیں۔ ہمیں اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :