سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت کااظہار

جمعہ 28 مارچ 2025 14:40

سپیکر قومی اسمبلی  کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نجم الدین شیخ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔