اٹک، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 مارچ 2025 17:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اٹک کے ساتھ بد تمیزی کرنے ، دھمکیاں دینے اور جرمانہ دینے سے انکار پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسد نواز ستی اپنے اسسٹنٹ وجاھت احمد اور افتخار احمد کے ھمراہ مختلف دکانوں پر جا کر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں چیک کر رھے تھے کہ اس دوران سول بازار میں ایک کریانہ سٹور کا مالک محمد بلال مختلف اشیاء مہنگے داموں فروخت کر رھا تھا ۔

جب دوکاندار کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو اس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسد نواز ستی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیا اور جرمانہ دینے سے انکار کر دیا ۔ اٹک سٹی پولیس نے مذکورہ مجسٹریٹ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :