کراچی ،-جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا ،مساجد میں دعائیہ اجتماعات

جمعہ 28 مارچ 2025 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں منعقدہ دعائیہ اجتماعات سے علماء کرام اور خطبہ نے تقاریر کیں اجتماعات جامع مسجد و امام بارگاہ بفرزون ،جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس ،محفل مرتضیٰ ،کشمیر روڈ ،جامع مسجد یاسین نیو رضویہ سوسائٹی،انچولی سوسائٹی،کھارادر ،جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ اجتماعات سے علماء نے خطاب کیا اس سلسلے میں علامہ صادق عباس عابدی ،مولانا بدر الحسنین عابدی ،مولانا طالب حسین قمی،لخت حسنین زیدی،مولانا صادق جعفری،غلام عباس بادامی اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :