کمشنر ملتان کی زیرصدارت عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) کمشنر ملتان عامرکریم خاں کی زیرصدارت عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنرنے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کوہدایت دی کہ عید کی چھٹیوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کو مانیٹر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، بس اڈوں،ٹرمینل کی صفائی پرخصوصی فوکس اور کینٹین پر ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت پر بھی سخت ایکشن لیا جائے۔کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز آفس میں مرکزی کنٹرول رومزفعال کئے جائیں، عید الفطر پر واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ریسکیو،ہیلتھ، پی ایچ اے اپنا اپنا ڈیوٹی روسٹرجاری کرے۔انہوں نے کہا کہ شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں کی صفائی،تزئین و آرائش پرخصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :