وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق کا گوجرانوالہ کادورہ

منگل 1 جولائی 2025 16:55

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق نے گوجرانوالہ کادورہ کیا۔وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق کمشنر گوجرانوالہ ڈویذن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، آر پی او طیب حفیظ، سی پی او رانا ایاز سلیم، ایم پی اے عمران خالد بٹ، ایم پی اے نواز چوہان اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت کا دورہ کیا۔

وزیر بلدیات نے گوجرانولہ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ جلوس و مجالس کے دوران محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،پنجاب میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات دیکھ رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جلوس و مجالس کے منتظمین آپس میں باہمی تعاون سے انتظامات کر رہے ہیں جو خوش آئند امر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں متعلقہ وزراء کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔دورہ کے موقع پر جلوس کے منتظمین نے صوبائی وزیر اور انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سی پی او رانا ایاز سلیم اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو کھاردار تاروں سے سیل کیا گیا اور داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔\378