گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

منگل 1 جولائی 2025 17:04

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ۔ گورنرسندھ جب سفارت خانہ پہنچنے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااور سفیر سمیت سفارتی عملہ نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، ملک کی سلامتی ، جاری صورتحا ل سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے بحیثیت شاہی مہمان حج کی ادائیگی اور انتظامات پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پوری قوم سعودی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گورنرسندھ کو حج کی مبارک باد دی۔