میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں، چینی صدر

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) چینی صدر شی جن پنگ نے میانمار میں آنے والے زلزلے پرمیانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور میانمار دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین میانمار کو درکار امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرین جلد از جلد اس آفت پر قابو پا کر اپنے گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں۔