سیالکوٹ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) سیالکوٹ پولیس نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کمسن بچے کو قلیل وقت میں تلاش کر کے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سبز پیر پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گم ہو جانے والے کمسن بچے کو قلیل وقت میں تلاش کر کے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جس پر اس کے ورثاء خوشی سے نڈھال نظر آ رہے تھے اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :